دبئی۔ایرانی عوام نے ’’ امریکہ کے لئے موت ‘‘ کے نعرے لگائے کیونکہ واشنگٹن اپنی دشمن پالیسیوں پر کام کررہا ہے ‘ مگر مذکورہ نعرے راست طور پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے لئے اور امریکی لیڈرس کے لئے امریکی قوم کے لئے نہیں۔
ایران کے روحانی رہنماء نے جمعہ کے روز اس بات کا ادعا کیا۔ ان کی سماجی ویب سائیڈ کے مطابق ایت اللہ خامنہ ای نے ایران کی چالیس ویں اسلامی انقلاب کی تقریب کے دوران ایرانی ہوائی فوج کی کثیرتعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ’’ جب تک امریکہ اپنی بدکاری جاری رکھا گا ‘ ایرانی قوم ’امریکہ کے لئے موت‘ کا راستہ ترک نہیں کرے گی۔
ایران کے ساتھ 2015میں ہوئے عالمی نیو کلیئر معاہدے سے ٹرمپ نے خود کو الگ کرتے ہوئے تہران پر دوبارہ تحدیدات عائد کردئے تھے ‘ جس کی وجہہ سے ملک کی معیشت پر اثر بھی پڑا ہے۔
ایت اللہ خامنہ ای نے کہاکہ’’ امریکہ کے لئے موت کا مطلب ( قومی سکیورٹی مشیر)جان بولٹن اور ( سکریٹری اسٹیٹ مائیک) پامپیو۔اس کا مطلب ہے حکمرانوں کے لئے موت‘‘۔یوروپی ممالک نیوکلیر معاہدے کو بچانے کی کوشش کرنے کا دعوی کررہے ہیں مگر خامنہ ای نے کہاکہ وہ قابل بھروسہ نہیں ہیں۔
حامنہ ای نے کہاکہ’’ میری رائے ہے کہ امریکیوں کی طرح یوریپیوں پر بھی کبھی بھروسہ نہیں کیاجاسکتا ‘‘۔
انہوں نے کہاکہ ’’ ہم نہیں کہتے کہ ان سے بات نہ کریں‘ مگر اس موضوع پر بھروسہ نہیں ہے‘‘