ریاض: امریکہ نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اس کے خلاف مزید پاپندیاں عائد کرنے پر زور دیا ہے۔امریکی سکریٹری خارجہ مائک پومپیو کے ہمرا ہ مشرقی وسطی کا دورہ کرنے والے امریکی حکام کے مطابق امریکہ سعودی عرب کے خلاف حوثی باغیوں کے حالیہ حملہ کو ایرانی خارجہ پالیسی کے خطرہ کے طور پر دیکھ رہا ہے ۔
انھوں نے الزام لگا یا ہے کہ یمن میں حوثیوں کی جانب سے گرائے جانے والے میزائل ایران نے فراہم کئے تھے اور علاقائی طاقتوں کو اس خطرہ سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔امریکی خارجہ پومپو ہفتہ کے روز ریاض پہنچے تھے جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے عشائیہ میں شرکت کی تھی او راتوار کو ان کے والد شاہ سلمان سے ملاقات کئے ہیں۔ اس کے بعد وہ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو سے ملاقات کے لئے اسرائل او راردن کے حکام کے ساتھ ملاقات کے لئے عمان بھی جائیں گے۔ان دوروں کا مقصد علاقائی اتحادیوں کو ایران کے خلاف مزید پابندیوں کے لئے قائل کرنااو رصدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ نیو کلیائی معاہدہ کے مجوزہ خاتمہ کی تفصیلات کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔