یروشلم ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اس شہر کے وزیر انٹلیجنس یوول اسٹینٹز نے آج کہا کہ نیوکلیئر اسلحہ کے حامل ملک ایران کے خطرات کا سامنا کرتے ہوئے ہم اس پر فوج کشی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجی کارروائی کے بشمول ایران کے خلاف قدم اٹھانے کیلئے ہمارے پاس تمام اختیارات کھلے ہیں۔ ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے مسئلہ پر سوئٹزرلینڈ میں جاری بات چیت کے موقع پر انہوں نے کہا کہ اسرائیل کسی بھی خطرہ کا سفارتی اور انٹلیجنس ذرائع سے سامنا کرنے کیلئے تیار ہے لیکن ہمارے پاس اگر کوئی دوسرا راستہ نہیں رہا تو ہم ایران کے خلاف فوجی کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرتے ہوئے نہیں کی جائے گی۔ وزیر انٹلیجنس اور وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کا قریبی آدمی سمجھا جاتا ہے۔ نیوکلیئر اسلحہ سے آراستہ ایران کے بارے میں اسرائیل کے ہر لیڈر کو کوئی شبہ نہیں ہے۔