ایران کی پالیسی انتشار ، موت اور تباہی :صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ

اقوام متحدہ ۔ /25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے آج اقوام متحدہ میں عالمی برادری سے ایران کو الگ تھلگ کردینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قائدین کی پالیسی انتشار ، موت اور تباہی ہے ۔ انہوں نے تمام ممالک پر زور دیا کہ حکومت ایران کو اس وقت تک الگ تھلگ کردیں جب تک کہ وہ اپنی پالیسی تبدیل نہ کریں ۔ وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔