تہران ۔ /2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے آج صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے اس انتباہ کو مسترد کردیا جو انہوں نے ایران کے تازہ ترین میزائیل تجربہ کے خلاف دیا تھا ۔ تہران نے کہا کہ اس کے میزائیلس اقوام متحدہ کی کسی بھی قرارداد کی خلاف ورزی نہیں کرتے کیونکہ یہ صرف دفاعی مقصد سے تیار کئے گئے ہیں اور کوئی نیوکلیر وار ہیڈ منتقل نہیں کرسکے ۔