تہران 6 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایرانی سرکاری میڈیا کی اطلاع کے مطابق ملک کے جنوب میں ایک آبدوز میں بیاٹری سے ہوئے دھماکہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ آج جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تین ٹکنیشنس اس دھماکہ میں ہلاک ہوئے ہیں جبکہ یہ دھماکہ اس آبدوز کی بیاٹریز کے پھٹ پڑنے کی وجہ سے ہوا ہے ۔ میڈیا کے مطابق یہ دھماکہ بحری جہاز بنانے کی فیکٹری میں ہوا ہے ۔ ایران میں 1992 سے بحری جہاز بنائے جاتے ہیں۔
جنگوںمیں بچوں کی اموات کیلئے امریکہ کے ہتھیار ذمہ دار : پوپ
وٹیکن سٹی 6 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پوپ فرانسیس نے شام ‘ یمن اور افغانستان میں بچوں کی اموات کیلئے یوروپ اور امریکہ کو ذزہ دار قرار دیا ہے اور کہا کہ دولت مند مغربی ممالک جنگ زدہ علاقوں میں ہتھیار فروخت کرتے ہوئے تنازعات کو ہوا دیتے ہیں۔ انہوں نے طلبا اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جنگوں کی ایک وجہ یہ ہے کہ دولت مند یوروپ اور امریکہ وہاں اپنے ہتھیار فروخت کرتے ہیں۔