واشنگٹن، 30 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے سفیر متعینہ امریکہ جیرارڈ اراڈ نے کہا ہے کہ یوروپ امریکہ سے اس بات پر وضاحت چاہتا ہے کہ ایران پر دوبارہ امریکی پابندی لگائے جانے پر وہاں انسانی امداد کس طرح بھیجی جائے ۔فرانسیسی سفیر نے کہاکہ امریکی پابندیوں سے بینک اتنے خوفزدہ ہیں کہ وہ ایران کے کسی طرح کا لین دین نہیں کرنا چاہتے ۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ وہاں کچھ مہینوں میں انسانی امداد کے طور پر دی جانے والی اشیا کی کمی پیدا ہو جائے گی۔مسٹر اراڈ نے کہا کہ یوروپ اب بھی انسانی ضروریا ت کے سامان کو بھیجنے پر امریکہ کی ہدایات کا انتظار کر رہا ہے ۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ امریکہ کسی ایک ایرانی بینک کو ایجنٹ کے طور پر یوروپی بینکوں کے ساتھ جوڑے تاکہ انسانی امداد بھیجنے پر لگنے والی درآمد فیس اور دیگر متعلقہ ادائیگی کی جا سکے ۔