واشنگٹن۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں بھی دنیا فوجی ٹھکانہ مضبوط کررہا ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ایران کو انتباہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی نوعیت کی فوجی جارحیت سے گریز کرے۔ وائیٹ ہاؤز کے اوول آفس میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ کیا کرنا ہے، یہ ہم دیکھیں گے لیکن ایران نے اگر کوئی جارحانہ قدم اٹھایا تو وہ اس کی (ایران) سب سے بڑی غلطی ہوگی۔ اگر اس نے کوئی غلطی کی تو اس کا خمیازہ ایران کی بھگتنا پڑے گا۔ یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کے موجودہ تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اس وقت بروسلز میں ہیں جہاں وہ اپنے ناٹو حلیفوں سے بات چیت کررہے ہیں۔ پومپیو دراصل دورۂ روس پر روانہ ہونے والے تھے لیکن انہوں نے وہ دورہ منسوخ کرتے ہوئے لمحہ آخر میں بروسلز کا دورہ کرنے کو ترجیح دی تھی۔
افغانستان میں منشیات کے اسمگلرس کو جیل
کابل۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے منشیات اسمگلنگ میں ملوث شامل 34لوگوں کو جیل کی سزا سنائی ہے ۔ افغان کاونٹر۔نارکوٹکس کریمینل جسٹس ٹاسک فورس نے یہ اطلاع دی۔سنٹرل نارکوٹکس ٹریبونل کی میٹنگ کے دوران منشیات کی اسمگلنگ کرنے کے 42معاملات میں شامل 34لوگوں کو گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 6سے 17برس کی جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔