نئی دہلی ۔ /6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج ایران کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کئے جس کے تحت درآمد شدہ خام تیل کی قیمت جو ایران سے ہندوستان روانہ کیا جائے گا روپیوں میں ادا کی جاسکے گی ۔ ذرائع کے بموجب تیل صاف کرنے کے ہندوستانی کارخانے یو کو بینک کھاتے کے ذریعہ قومی ایرانی آئیل کمپنی کو روپئے میں ادائیگی کریں گے ۔ آدھی رقم ادائیگیاں کرنے کیلئے مختص کردی گئی ہے ۔