تہران۔ یکم اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایرانی دارالحکومت سے یسوج شہر جانے والا مسافر طیارہ صوبہ اصفہان کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 66 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایرانی ہنگامی میڈیکل سروسز کے سربراہ پیر حسین نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ مسافر طیارہ دارالحکومت تہران سے یسوج شہر جا رہا تھا۔ جہاز پہلے ریڈار سے غائب ہو گیا اور اس کے لاپتہ ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں تاہم کچھ ہی دیر بعد اطلاعات موصول ہوئیں کہ طیارہ یسوج شہر سے 185 کلو میٹر پہلے مرکزی صوبے اصفہان کے شہر سمیروم میں گر کر تباہ ہو گیا۔
امریکہ اور افغانستان پرامید ہیں کہ سعودی عرب طالبان کو امن مذاکرات کے لیے راضی کرسکتا ہے ۔