بیجنگ۔16مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے آج اس توقع کا اظہار کیا کہ ایران کے ساتھ کامیاب نیوکلیئر معاہدہ شمالی کوریا کیلئے بھی ایک مثبت پیغام ہوگا تاکہ وہ خود بھی اپنے اٹامک پروگرام پر بات چیت کا دوبارہ آغاز کرسکے ۔ بیجنگ میں آج اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر اپنی بات دہرائی اور کہا کہ ایران کے ساتھ ہونے والا نیوکلیئر معاہدہ شمالی کوریا پر بھی مثبت اثر مرتب کرے گا ‘ کیونکہ اس سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ نیوکلیئر پروگرام ترک کرنے سے داخلی معیشت کو استحکام حاصل ہوتا ہے اور دنیا کے دیگر ممالک کی جانب سے یکاو تنہا کردیئے جانے کا اندیشہ بھی نہیں ہوگا ۔