ویانا ۔ 30 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) ایران اور دیگر 6 بڑی طاقتوں کے درمیان جاری بات چیت کو 7 جولائی تک توسیع دی گئی ہے۔ اس تاریخی نیوکلیئر معاہدہ کیلئے آج کی نصف شب تک مہلت دی گئی تھی۔ اس اہم مذاکرات میں رات دیر گئے تک بھی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ۔ وزیر خارجہ روس سریگو لاروف آج ویانا پہنچے اور بات چیت میں شامل ہوگئے۔ انہوںنے کہا کہ دو سال کی کوشش کے بعد 13 سال سے جاری تعطل ختم ہونے کے قریب ہے۔