تہران ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایران میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے دو جھٹکوں نے جن کی شدت ریختر پیماہ پر 4.4 اور 4.9 بتائی گئی ہے، مغربی صوبہ کرمن شاہ کو دہلا دیا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق پہلے جھٹکے کی گہرائی 10 کیلو میٹر اور دوسرے جھٹکے کی گہرائی 11 کیلو میٹر تھی۔ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔