ایران میں خفیہ نیوکلیئر گودام موجود نتن یاہو کا الزام

تہران ۔ 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے آج اسرائیل کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ ایران نے رازدارانہ طور پر ایٹمی ویئرہاؤس (گودام) بنا رکھے ہیں۔ اپنے ٹوئیٹ میں جوادظریف نے کہا کہ آرٹس اینڈ کرافٹس شو کو اگر اسرائیل نیوکلیئر گودام سمجھنے لگے تو بھلا کوئی کیا کرسکتا ہے۔ بلکہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ اسرائیل کو اپنے تمام نیوکلیئر پروگرامس کو بین الاقوامی نگرانکاروں کو معائنہ کیلئے پیش کرنا چاہئے۔ یاد رہیکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے ایران پر یہ الزام عائد کیا تھا۔