نیویارک 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے نجی وکیل روڈی گلیاني نے ہفتہ کو کہا کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایران میں جاری اقتصادی بحران ایک ‘کامیاب انقلاب’ کو جنم دے سکتا ہے ۔مسٹر گلیاني کا یہ بیان ٹرمپ انتظامیہ کے اس تبصرے کے بالکل برعکس ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی امریکہ کی پالیسی کا حصہ نہیں ہے ۔مسٹر گلیاني نے ایران میں موجودہ حکومت کی مخالفت کرنے والے ایرانی امریکی کمیونٹی کی تنظیم کی جانب سے منعقد ایک پروگرام میں یہ بات کہی۔ اس پروگرام کا موضوع ‘ایران میں بغاوت’ تھا۔انہوں نے نیویارک میں ٹائمز اسکوائر کے ایک ھوٹل میں منعقد اس پروگرام میں کہا”یہ (انقلاب) کچھ دنوں، مہینوں یا سالوں میں آسکتا ہے ۔