ایران میں بری فوج کی سالانہ مشق

تہران ۔ 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے سرکاری ٹیلیویژن نے کہا ہیکہ فوج نے اپنی سالانہ مشق شروع کی ہے جس میں 12000 سپاہی شامل ہیں۔ ٹیلیویژن چینل نے جنرل نواز نعمتی کے حوالے سے کہا کہ دو روزہ مشقیں وسطی صوبہ افغان میں 190 مربع میل (500 مربع کیلو میٹر) پر ہوں گی جس میں زمینی فورسیس حملے کی نئی حکمت عملی اور ترکیبوں پر تربیتی ریاض کریں گے۔ ایران اپنی فوجی تیاری و چوکسی کے مظاہرہ کیلئے باضابطہ طور پر اس قسم کی مشقوں کا اہتمام کرتا ہے وہ اسرائیل یا امریکہ کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کا عہد کیا ہے۔ ایران ان دونوں ملکوں کو علاقائی لغت کے طور پر دیکھتا ہے۔