ایران شام امن منصوبہ اقوام متحدہ کو پیش کرے گا

تہران ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے آج کہا کہ وہ شام کے بارے میں ایک امن منصوبہ اقوام متحدہ کو پیش کرے گا جبکہ بین الاقوامی برادری کی پالیسی اس مسئلہ کے سیاسی حل کی تائید میں ہے۔ نائب وزیرخارجہ حسین عامر عبداللہ نے کہا کہ یہ معاہدہ شام اور ایران کے تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد تیار کیا گیا ہے اور ایران میں گذشتہ سال جو امن منصوبہ پیش کیا تھا، اس میں کئی ترمیمات کی جاچکی ہیں۔ نیا منصوبہ معتمد عمومی اقوام متحدہ بانکی مون کو پیش کیا جائے گا جو ایران کے بموجب انتہائی مؤثر اور سنجیدہ ہے جو اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری کی امیدوں کے مطابق ہے۔