نئی دہلی 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے 25 ہندوستانی ماہی گیروں کو جنھیں بحرینی کشتیوں نے گزشتہ مارچ سے اب تک گرفتار کیا تھا ، وزیر خارجہ سشما سوراج کی کوشش سے ایران کی جیلوں سے رہا کردیئے گئے۔ یہ تمام ماہی گیر ٹاملناڈو کے متوطن ہیں جو ترک وطن کرکے بحرین میں سکونت اختیار کئے ہوئے تھے۔