ایران سے گیس پائپ لائن کیلئے روس ۔پاکستان معاہدہ

ماسکو، 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران سے پاکستان اور ہندوستان تک سمندر کے اندر گیس پائپ لائن کی تعمیر کے منصوبے کو لاگو کرنے کے سلسلہ میں روس اور پاکستان نے ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں۔روس کی توانائی کی وزارت نے جاری ایک بیان میں کہاکہ مفاہمت کی عرضداشت کے ذریعہ مجاز تنظیموں کی نشاندہی کی جانی ہے جو منصوبے کی مدد، امکانات کی اسٹڈی ، وسائل کے بنیاد کی شناخت، خدو خال اور گیس پائپ لائن کے راستے کی شناخت میں مددگار ہوگی۔ژنہوا خبررساں ایجنسی کے مطابق روس کے توانائی کے نائب وزیر اناتولي یانووسکي اور پاکستان کی توانائی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری شیر افغان خان نے ماسکو میں دستاویز پر دستخط کئے ۔مسٹر یانووسکي نے کہا کہ اب روس ،ایران اور ہندوستان کو اس معاہدے پر دستخط کی جانکاری دے گا کیونکہ اس کے بعد ہندوستان کے ساتھ ایسے ہی معاہدے پر دستخط کیا جانا ہے ۔یہ منصوبہ 2013 میں ایران کے خلاف پابندیوں کے نفاذ کی وجہ سے رک گیا تھا، لیکن 2017 میں اسکودوبارہ شروع کیا گیا۔ نومبر 2017 میں روس اور ایران نے ایک میمورنڈم پر دستخط کئے جس میں ایران سے ہندوستان میں گیس کی سپلائی کے لئے روسی حمایت پر غور و خوض کیا گیاتھا۔