ایران سے کشیدگی پومپیو کی اچانک عراق میں آمد

واشنگٹن۔8مئی(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران سے خطرے کے پیش نظر عراقی حکومت کو امریکی حمایت کے عزائم کا اظہار کے لئے بغداد کا دورہ کیا ۔مسٹر پومپیو نے منگل کو کہا تھا کہ وہ عراقی قیادت کے ساتھ بات چیت اور انہیں یہ یقین دہانی کرانے کے لئے بغداد جانا چاہتے ہیں تاکہ عراق کی خود مختاری اور آزادی کی حفاظت کے لئے امریکہ ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ عراقی حکام سے ایران کے توانائی کے شعبے سے تعلق توڑنے کے لئے انتظامات پربھی بات چیت کریں گے ۔امریکی صدر دفتروائٹ ہاؤس کے نیشنل ایڈوائزر جان بولٹن نے پیر کو ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ امریکہ نے ایران کو انتباہ دینے کے لئے مغربی ایشیا میں جنگی جہاز تعینات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ بہت سی مشکلات، حالات بگڑنے کے اشارے اور انتباہات کے جواب میں یہ کارروائی کی جا رہی ہے ۔