ماسکو ۔ 16ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے جوہری مسئلے سے متعلق مذاکرات کی پیش رفت میں ایران کے میزائل پروگرام کے حوالے سے امریکی موقف رکاوٹ بن سکتا ہے، روس کے نائب وزیر خارجہ سیرگئی ریابکوو نے خبر رساں ایجنسی’’نوووستی‘‘کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا۔ان کے مطابق نیو یارک میں ایران کے جوہری مسئلے سے متعلق مذاکرات کے اس کلیدی دور میں روس کا موقف یہ ہے کہ حتمی معاہدے میں ایران کے میزائل پروگرام پر کوئی پابندی نہ لگائی جائے۔ سیرگئی ریابکوو نے کہا کہ روس کے اس موقف سے تمام فریقین واقف ہیں۔امریکہ اصرار کرتا رہتا ہے کہ ایران کے جوہری مسئلے سے متعلق ایران اور چھ فریقی مصالحت کار گروپ کے حتمی معاہدے میں ایران کے میزائل پروگرام کا سوال شامل کرنے کی ضرورت ہے۔