اسلام آباد/تہران 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے صوبہ سیستان بلوچستان میں اپنے 8 سرحدی محافظوں کی ہلاکت پر تہران میں قائم مقام پاکستانی سفیر کو طلب کرکے پاکستان سے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سرحد پر سکیورٹی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث ایران میں دہشت گرد کارروائیاں کررہے ہیں‘ پاکستان مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچنے کے لئے سرحد پر سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنائے جبکہ پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر دہشت گرد واقعہ کے بعد پاکستان میں واپس داخل ہوئے تو انہیں گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا، پاکستانی اداروں نے واقعہ کی چھان بین شروع کردی ہے، ایرانی اداروں سے کہا ہے کہ اس ضمن میں ان کے پاس جو بھی شواہد موجود ہیں ان سے پاکستان کو ا?گاہ کیا جائے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں پاکستان کے قائم مقام سفیر محمد ذیشان کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایرانی حکام نے صوبہ سیستان میں اپنے آٹھ سرحدی محافظوں کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا۔