ایرانی نیوکلیر پروگرام پر مذاکرات کا تازہ دور

ویانا ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تہران اور چھ عالمی طاقتوں کے مابین ایران کے متنازعہ نیوکلیر پروگرام کے طویل المدتی حل کیلئے مذاکرات کا تازہ دور آج یہاں آسٹریائی دارالحکومت میں شروع ہو رہا ہے۔ مذاکرات میں ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کررہے ہیں۔ ظریف نے اس بارے میں کہا ہے کہ فروری کے وسط میں مذاکرات کے پچھلے دور کے مقابلے میں وہ اس مرتبہ زیادہ مشکل مرحلے کی توقع کر رہے ہیں۔ اس دور میں ایران کے اراک ری ایکٹر اور یورینیم کو افزودہ کرنے کی سطح کے بارے میں توجہ مرکوز رہے گی۔