بروسلز۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی یونین نے آج توثیق کی کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر تہران اور عالمی طاقتوں کے مابین 17 ڈسمبر کو جنیوا میں مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہوگا۔ یوروپی سفارتی خدمات کے سینئر ذرائع نے کہا کہ مجوزہ مذاکرات وزارتی سطح کے بجائے سینئر افسران کی سطح پر منعقد ہوں گے۔ یوروپی سفارتی خدمات کے ادارہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان 17 ڈسمبر کو جنیوا میں دوبارہ بات چیت ہوگی۔ ایرانی نیوکلیئر پروگرام پر ایک پائیدار اور جامع حل تلاش کرنے کیلئے سفارتی مساعی جاری رکھنے کے طور پر یہ ایک روزہ اجلاس منعقد کیا جارہا ہے‘‘۔