تہران۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے اپنے اب تک کے سب سے پہلے بحری مشن پر دو جنگی جہازوں کو بحر اوقیانوس کی سمت روانہ کردہ ہے۔ ایرانی جنگی جہازوں کا یہ سفر ایک ایسے وقت شروع ہوا ہے جب ایران سارے مشرق وسطی اور اس کے پار اپنی طاقت و صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ایرانی بحریہ کے چیف ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’’جنگی جہازیں اس علاقہ میں کشتیوں کے راستوں کو محفوظ بنانے اور نئے عملے کو تربیت دینے کے مقصد سے روانہ کئے گئے ہیں‘‘۔ ان دونوں جہازوں میں ایرانی بحری اکیڈیمی کے تقریباً 30 کیڈڈس ہیں جو باضابطہ مستقل عملہ سے تربیت حاصل کریں گے جس کے بعد ایرانی بندرگاہ، بندر عباس واپس ہوں گے۔
ہندوستانی نژاد امریکی طالب علم کی نعش فلاڈلفیا میں دستیاب
نیو یارک 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہندوستان نژاد امریکی نوجوان اس کے والدین کو سات سال قبل ان کے مکان میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا آج فلا ڈلفیا میں مردہ پایا گیا ۔ذرائع ابلاغ کی خبروں کے بموجب 20 سالہ پلکیت سنگھ کی نعش جو پنسلوانیہ یونیورسٹی کے وارٹن اسکول کا طالب علم تھا 12 جنوری کو یونیورسٹی کے احاطہ کے قریب اس کے کمرے سے دستیاب ہوئی۔ خبر رساں ویب سائیٹ نیوز ڈے کے بموجب موت کی وجہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔ محکمہ صحت فلاڈلفیا اور یونیورسٹی کے احاطہ کی پولیس مشترکہ طور پر تحقیقات کررہی ہے۔ کسی بھی مجرمانہ کارروائی کا شبہ نہیں ہے لیکن محکمہ صحت کے عہدیدار نے روزنامہ ڈیلی پنسلوانیہ سے کہا کہ موت کی وجہ کا تعین کئی ماہ تک بھی ہونا نا ممکن ہے۔