نئی دہلی۔4ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)حکومت نے آج واضح کیا کہ ایران سے تیل درآمد کرنے کا فیصلہ ہندوستان آزادانہ طورپر کرے گا۔جمعرات کو دارالحکومت میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان 2+2 میٹنگ کے سلسلے میں سفارتی حلقوں میں پیدا شدہ تجسس کے درمیان حکومت کے افسر نے یہاں کہا کہ ایران اور اس پر امریکہ تعلقات کی وجہ سے تیل کے درآمدات کے سلسلے میں سبھی فیصلے ہندوستان کی حکومت آزادانہ طورپر کرے گی۔وزیرخارجہ سشما سوراج اور وزیر دفاع نرملا سیتا رمن جمعرات کو دارالحکومت میں امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو اور وزیردفاع جیمس میٹس کیساتھ دونوں ملکوں کے درمیان عالمی ،علاقائی اور دوطرفہ موضوعات پر اہم تبادلہ خیال کریں گی۔