ایرانی تیل کی برآمدات میں اضافہ روزانہ 12 لاکھ بیارل ہوگئی

تہران 18اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی خام تیل کی برآمدات 12 لاکھ بیارل روزانہ ہوگئی ہے جو آٹھ ماہ قبل 6 لاکھ بیارل روزانہ تھی ۔ ملک کے نئے صدر کے انتخاب کے بعد یہ تبدیلی دیکھی گئی ہے ۔ایک سرکاری عہدیدار منصور معظمی نے منصوبہ بندی کی ۔ تفصیلات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پانچ نائب وزرائے تیل نے کہا کہ یہ مقدار صرف 20 فیصد تھی اور اس میں اضافہ کی کوئی پیش قیاسی ناممکن تھی۔ایک نیم سرکاری خبرساں ادارہ نے کہا کہ جب نئی حکومت نے اقتدار سنبھالا تو برآمدات 7 لاکھ بیارل روزانہ ہوگئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے بموجب 12 لاکھ بیارل روزانہ خام تیل برآمد کیا جارہا ہے اور گیس کی مصنوعات کی برآمدات دو لاکھ بیارل روزانہ ہے۔ بجٹ کے تخمینوں سے یہ مقدار 20 فیصد زیادہ ہے۔