پناجی ۔ 29 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کسٹمس اینڈ سنٹرل اکسائز حکام نے آج ایر انڈیا کی فلائیٹ کے بیت الخلاء سے 2.5 کلو طلائی زیورات کو ضبط کرلیا یہ فلائٹ دوبئی سے طیرانگاہ گوا پہنچی تھی ضبط شدہ زیورات کی مالیت 70 لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے ۔ کسٹمس ترجمان نے بتایا کہ ایر لائنز کے اسٹاف سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے جب کہ مسافرین کی فہرست طلب کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ ضابطہ کی تکمیل کے بعد یہ فلائیٹ گوا سے بنگلور کے لیے روانہ ہوگئی ۔ جاریہ سال دوبئی سے گوا آنے والی ایرانڈیا کی فلائٹس میں تیسری مرتبہ سونا دستیاب ہوا ہے جس کے کوئی دعویدار نہیں تھے ۔