ایرانڈیا پروازوں میں تاخیر پر راجیہ سبھا میں تشویش

نئی دہلی۔12مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایرانڈیا کی پروازوں میں عملہ اور تربیت یافتہ اسٹاف کی کمی کے باعث تاخیر پر راجیہ سبھا میں تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ ارکان نے دعویٰ کیا ہیکہ ایئر لائنس ایسے طیارے چلارہی ہے جس میں عملہ تربیت یافتہ نہیں ہے ۔ترنمول کانگریس کے وویک گپتا نے ایرانڈیا کی حالت زار کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ قومی ایئرلائنس کوایسی پروازوں کی اڑان بھرنے کیلئے مجبور ہونا پڑرہا ہے جہاں غیر تربیت یافتہ ارکان عملہ پایا جاتا ہے ۔اس بات کا نوٹ لیتے ہوئے نائب صدرنشین پی جے کورین نے کہا کہ حکومت کو توجہ دینی چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان کا یہ احساس ہیکہ اس بات میں سچائی نہیں ہے اور ایسا ہونا بھی چاہیئے ۔