نیویارک۔22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے آج کروڑ ہا ڈالرس کی لاگت والے چائنا۔پاکستان اکنامک کاریڈور
(CPEC) کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کی جو مغربی چین کو بلوچستان میں واقع گوادر بندرگاہ سے جوڑے گا اور پاکستان مقبوضہ کشمیر سے گزرے گا۔ اس خواہش کا اظہار صدر ایران حسن روحانی نے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف سے اس وقت کہی جب دونوں قائدین کی 71 ویں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔ انہوں نے نواز شریف کے ویژن کی ستائش کی جنہوں نے سی پی ای سی کو حقیقت میں تبدیل کردیا اور ایران کے اس اکنامک کاریڈور میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی۔ وزیراعظم نواز شریف کے دفتر سے جاری ایک بیان میں یہ بات کہی گئی جس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کنکٹیویٹی پراجکٹس کو ایران اور پاکستان دونوں مسلمہ قرار دیتے ہیں ۔