نئی دہلی 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ملک میں ایجادات مالی امداد کی قلت کی وجہ سے ’’پسماندہ ‘‘ ہیں۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے یہ کہتے ہوئے بینکوں کو مشورہ دیا کہ وہ ہندوستان گیر سطح پر مخلص افراد کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایجادات مختلف شعبوں ‘ مختلف سطحوں اور مختلف طبقات میں ہونی چاہئیں اس سے اس کارروائی کی مدد ہوگی اور یہ کوئی معمولی اقدام نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بینکنگ نظام اعلی ترین اہمیت رکھتا ہے۔ پورے ایجادات کے سلسلہ میں مالیہ کی فراہمی اہمیت رکھتی ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بینک ہمارے ذہین نوجوانوں کی دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں مالی مدد کریں تا کہ وہ نئی ایجادات کرسکیں۔