ایتھنز میں سکندراعظم کا مجسمہ نصب

ایتھنز ۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایتھنز میں سکندراعظم کا مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ نوکر شاہی کے نخروں کی وجہ سے سکندراعظم کے مجسمہ کو نصب کئے جانے کا کام گذشتہ ایک دو سال نہیں بلکہ پورے 30 سالوں سے متاثر ہوا ہے۔ 11.5 فٹ بلند مجسمہ میں نوجوان سکندر کو دکھایا گیا ہے جو کانسہ کا بنا ہوا ہے۔ لارڈ بائرون کے مجسمہ کے روبرو سکندراعظم کا مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔ چوتھی صدی بی سی کا جنگجو بادشاہ سکندراعظم موجودہ دور کے شمالی یونان میں پیدا ہوا جسے یونان کے لوگ اپنا رول ماڈل تصور کرتے ہیں۔