ایئر ہوسٹ کا دوبارہ پوسٹ مارٹم

نئی دہلی16جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی دہلی میں مبینہ طور پر چھت سے کود کر خود کشی کرنے والی ایئر ہوسٹ کی لاش پیر کو دوبارہ پوسٹ مارٹم کی جائے گی۔پولیس نے بتایا کہ متوفیہ انیشیا بترا کے شوہر کے اہل خانہ کو نوٹس بھیج کر تفتیش میں تعاون کرنے کو کہا گیا ہے ۔ کرائم برانچ کے عملے کے جائے حادثہ سے دلائل جمع کرنے کے بعد فورنسک سائنس ٹیم بھی ثبوت جمع کرنے کی کوشش کرے گی۔ انیشیا (39)لوف تھانسا ایر لائن میں ایرہوسٹ تھیں۔ اس نے 13 جولائی کو مبینہ طور پر اپنے گھر کی چھت سے کود کر خود کشی کر لی۔ اس کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا اور اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی۔