بریلی : ایئر فون لگا کر ریلوے لائن کے پاس گانا سننا بریلی کے تین لڑکوں کو بھاری پڑگیا ۔کان میں ایئر فون اوراس پر تیز موسیقی اکثر زندگی بھاری پڑجاتا ہے ۔گانا سننے میں یہ سب اتنا مگن تھے کہ ٹرین کی زد میں آگئے اور تینوں کی بر سر موقع موت واقع ہوگئی ۔
صالح شہر کے قریب تین نوجوان لڑکے کان میں ایئر فون لگاکر ریل کی پٹری پر چل رہے تھے ۔گانا سننے میں یہ اتنا مگن تھے کہ پیچھے آرہی ٹرین کی ہارن کی آواز بھی سنائی نہیں دی او رپٹری پر چلتے رہے او رٹرین کی ز د میں آگئے جس تینوں کی موت واقع ہوگئی ۔
پوسٹ مارٹم کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالہ کیا گیا ۔