ایئرانڈیا کے طیارہ میں آگ لگ گئی

نئی دہلی25اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی طیرانگاہ پر سرکاری ہوائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ائر انڈیا کے ایک جہاز میں گزشتہ رات آگ لگ گئی حالانکہ جہاز میں اس وقت کوئی مسافر نہیں تھا اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔ائر انڈیا کے اس بوئنگ 777 جہاز کو دہلی سے امریکہ کے سان فرانسسکو ہوائی اڈے کے لئے پرواز کرنی تھی۔ یہ حادثہ پرواز سے پہلے کی باضابطہ جانچ کے دوران پیش آیا۔ائرلائنس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جہاز کے آگزلری پاور یونٹ میں چنگاری دیکھی گئی اور دھواں نکلا۔ فورا آگ بجھائی گئی۔ ترجمان نے دعوی کیا کہ جانچ میں پایا گیا کہ انجن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ۔