چینائی ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا میں اکثریت حاصل نہ ہونے کی وجہ سے مرکزی حکومت اہم قوانین کی منظوری سے قاصر ہے چنانچہ اپوزیشن سے مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو نے اپیل کی کہ وہ تبدیلی کی تائید کریں جو عوام کی فلاح و بہبود کے وسیع تر مفاد ہے۔ وہ چینائی ایرپورٹ پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حصول اراضی قانون کاشتکار دوست ہے اور اس سے کاشتکاروں کو فائدہ پہنچے گا۔ قبل ازیں مرکز کی واجپائی حکومت نے اس سلسلہ میں اقدام کرنے کی کوشش کی تھی لیکن قاصر رہی۔ مودی بھی یہی کوشش کررہے ہیں اور اپوزیشن کو ان کی تائید کرنا چاہئے۔