واشنگٹن ۔ 29 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)ہلاری کلنٹن ڈونالڈ ٹرمپ پر سبقت برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔ ایک نئے سروے کے بموجب اہم امریکی ریاستوں میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلاری کلنٹن کو ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ٹرمپ پر سبقت حاصل ہے ۔ ہلاری کو 48 فیصد اور ڈونالڈ ٹرمپ کو 37 فیصد مندوبین کی تائید حاصل ہوسکی ہے ۔ تازہ سروے کے نتائج سابقہ سروے کے نتائج سے یکسر مختلف ہیں۔