اکھلیش یادو کی آج حیدرآباد آمد کے سی آر سے ملاقات کا امکان

حیدرآباد ۔ یکم مئی (سیاست نیوز) سابق چیف منسٹر اترپردیش اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کل دو مئی کو حیدرآباد پہنچ رہے ہیں۔ صبح 10 بجے ایرپورٹ پر یادو تنظیموں کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا ۔ ریاستی وزیر افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو کی قیادت میں اکھلیش یادو کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اکھلیش یادو خصوصی طیارہ سے بیگم پیٹ ایرپورٹ پہنچیں گے۔ آل انڈیا یادو سنگھم اور یادو طبقہ سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں ، سابق ارکان مقننہ ، کارپوریٹرس اور ضلعی قائدین کی جانب سے استقبال کیا جائے گا ۔ اکھلیش یادو بعض پروگراموں میں حصہ لیں گے اور وہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ ملک میں تیسرے محاذ کے قیام کے سلسلہ میں کے سی آر کی مساعی کے دوران یہ ملاقات اہمیت کی حامل ہے۔

Leave a Comment