اکشے کمار تین تین فلموں میں ایک ساتھ مصروف

اکشے کمار سوگندھ کے بعد سے اب تک شاید ہی کبھی بیکار رہے ہوں وہ مسلسل فلمیں کرتے آرہے ہیں اور ہر سال ان کی دو سے تین فلمیں ریلیز ہوتی ہیں۔ خان اسٹار کے بعد ملک اور اوورسیز میں اچھی کمائی کرتی ان کی فلموں کے شائقین دنیا بھر میں موجود ہیں فی الحال اکشے جہاں کیسری کررہے ہیں وہیں ان کی ایک اور فلم گڈنیوز بھی فلور پر ہے اب انہوں نے تیسری فلم کرن جہاد کی سائن کی ہے جس میں ان کے ساتھ ٹوئنکل کھنہ بھی ہے۔