اکشے کمار اور کیٹرینہ 9 سال بعد ’’سوریہ ونشی‘‘ میں پھر ایک ساتھ

بالی ووڈ کے مشہور ڈائرکٹر روہت شیٹی کی فلم سوریہ ونشی اپنے اعلان کے بعد سے ہی خبروں میں ہے اس فلم میں لیڈرول میں اکشے کمار نظر آنے والے ہیں۔ یہ تو کنفارم ہو ہی گیا ہے، لیکن ایکٹریس کے نام کو لے کر تجسس اب ختم ہوگیا ہے۔ اس فلم میں کیٹرینہ کیف ہیروئین کے رول میں نظر آنے والی ہیں۔ ایک خبر کے مطابق 9 سال بعد آخر کار یہ جوڑی سوریہ ونشی میں نظر آئیں گی۔ فائنس نے ان کو آخری بار تیس مار خاں میں دیکھا تھا جس کے بعد اب یہ پھر سے پردے پر دھمال کریں گی۔ خبر کی مانیں تو کیٹرینہ کو فلم کے لئے سائن بھی کرلیا گیا ہے۔ ایکٹریس کو اکشے کمار کے مشورے کے بعد فلم کے لئے لیا گیا ہے۔ کیٹرینہ کیف کا اس فلم میں ایکشن کردار نہیں ہے بلکہ پرفارمینس کردار ہوگا۔ دیکھنا ہوگا کہ 9 سال بعد بھی یہ جوڑی فائنس کو وہی کمال کرکے دکھاپاتی ہے یا نہیں۔ اکشے کمار اور کیٹرینہ کیف کی جوڑی کئی بڑی فلموں میں ساتھ میں نظر آچکی ہے۔ اب اس فلم میں کیٹرینہ کے آفیشل اعلان کا انتظار ہے۔

Leave a Comment