اکشے اور کرینہ کی فلم ’’گڈنیوز‘‘ اگلے سال 19 جولائی کو ریلیز ہوگی

اکشے کمار اور کرینہ کپور جنہوں نے سابق میں اجنبی، کمبخت عشق، ٹشن اور بیوفا جیسی فلمیں ایک ساتھ کی ہیں۔ اب پھر ایک بار ایک کامیڈی ڈرامہ فلم گڈنیوز میں ایک ساتھ آرہے ہیں جسے راج مہتہ ڈائرکٹ کریں گے جس کی ریلیز کا اگلے سال 19 جولائی کو اعلان کیا گیا ہے۔ فلم میں اکشے اور کرینہ کے علاوہ دلچسپ دو سانجھ، کایراراڈوانی کے بھی اہم کردار ہے۔ اس فلم میں کرینہ اور اکشے میاں بیوی کا دلجیت کردار کرتے نظر آئیں گے جو ایک اولاد کی خواہش رکھتے ہیں یہ فلم اس سال کے آخر میں فلور پر چلی جائے گی۔ اس طرح گڈنیوز ان کی ایک ساتھ والی پانچویں فلم ہوگی۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ برہمااسترا کیلئے بلغاریہ میں

جی ہاں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ان دنوں بلغاریہ میں رومانس کررہے ہیں۔ اپنی نئی فلم برہما استرا کے لئے اس کے علاوہ ان دونوں پر کچھ باقی کے سین بھی شوٹ کرلئے جائیں گے۔ شوٹنگ کے دوران صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کوویند نے اپنے دورہ بلغاریہ کے موقع پر بلغاریہ کے صدر رومن رادیو کے ساتھ برہما استرا کے سیٹ کا معائنہ کیا اور شوٹنگ دیکھی اور وہاں فلم کے ڈائرکٹر ایان مکرجی سے بھی بات کی۔ اس دورہ کے فوٹوز صدر جمہوریہ کے آفیشل ٹوئٹر پر پوسٹ کئے گئے۔ بلغاریہ کے صوفیا! سٹوڈیو میں جاری برہما استرا فلم کی شوٹنگ پر دونوں ممالک کے صدور نے فلم کی یونٹ کے افراد سے بھی ملاقات کی۔