!اکاؤنٹ نمبر کی کسی بھی بینک میں منتقلی کی سہولت

ممبئی ۔ 31 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کاز) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ڈپٹی گورنر ایس ایس مندرا نے بینکوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اکاؤنٹ نمبر کو کسی بھی بینک میں تبدیل کرانے کی سہولیات بہم پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سہولت مسابقت میں اضافہ اور صارفین کی خدمات کو بہتر بنانے کا موجب ہوگی۔ حالیہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بینکوں کو چاہئے کہ نئی نسل کی عصری ٹکنالوجی سے رغبت کو پیش نظر رکھتے ہوئے بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرے۔ ایک ایسی سہولت بھی ہونی چاہئے کہ کوئی بھی شخص بینک کی خدمات پر مطمئن نہ ہو تو وہ اپنا اکاؤنٹ نمبر برقرار رکھتے ہوئے کسی دوسرے بینک سے منسلک ہوجائے۔