اڈیشہ میں چار پُراسرار افراد لاپتہ ‘چوکسی کااعلان

بھوبنیشور ۔ 26جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پوری ریاست اڈیشہ میں چوکسی کا اعلان کردیا گیا کیونکہ چار افراد جنہوں نے خود کو عراقی شہری ظاہر کیا تھا‘ اپنے شناختی کاغذات پیش کرنے کے ہوٹل کے مطالبہ پر کل رات سے پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ۔ پولیس کو شبہ ہیکہ یہ تمام دہشت گرد تھے  ۔ چاروں افراد ساڑھے چھ فٹ قد کے تھے اور ہندی اور انگریزی بولتے تھے ۔ وہ ایک کار میں جس پر دہلی کا رجسٹریشن نمبر تھا ہوٹل پہنچے تھے ۔ پولیس نے کہا کہ اُن کے پیش کئے ہوئے کاغذات جعلی ثابت ہوئے ۔ ڈی جی پی کے بی سنگھ نے کہا کہ ہوٹل منیجر نے ان چار افراد میں سے ایک سے تبادلہ خیال کیا تھا ۔