بھوبنیشور 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اڈیشہ میں جہاں گزشتہ کئی دنوں سے بارش کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہے۔ آج بھی موسلادھار بارش ہورہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ کل تک بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔ بارش اور ژالہ باری کے باعث کئی علاقوں میں ٹریفک درہم برہم رہی۔ شمال مغربی خلیج بنگال پر ہوا کے دباؤ میں کمی کے باعث شدید بارش ہورہی ہے۔ اڈیشہ کے دارالحکومت کے بشمول ریاست کے کئی حصوں میں تیز ہوائیں اور جھکڑ سے عوام کو دشواریاں ہورہی ہیں۔ نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ بھوبنیشور میں آج 52.16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔