٭ اللہ نے جو تمہارے مقدّر میں لکھ دیا ہے، وہ مل کر رہے گا۔ بشرطیکہ صبر، محنت اور ایمان داری سے حاصل کیا جائے۔
٭ ابھی دْنیا اتنی بْری جگہ بھی نہیں کہ ابھی پھول کِھلنا بند نہیں ہوئے۔ صْبح پوریطمطراق سے ہوتی ہے۔ روز سورج پورے یقین سے نکلتا ہے۔ خزاں آتی ہے اور رْکے بنا چلی جاتی ہے کہ بہار نے جو آنا اور ٹھہرنا ہوتا ہے۔
٭ دوسروں کے لہجے کی تلخی نظر انداز کرنا سیکھو، کیونکہ لہجے میں تلخی حالات کے سب پیدا ہوتی ہے۔ حالات، معاشرہ جنم دیتا ہے اور معاشرے کی تشکیل ہم کرتے ہیں۔
٭ اگر آپ سب کچھ کھوچْکے ہیں، تو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ جو سب کچھ کھو دیتا ہے، اس کے پاس پانے کیلئے پوری دْنیا ہوتی ہے۔
٭ دھوکا ہو یا دْکھ دونوں کا صدمہ تب زیادہ اور حملہ شدید ہوتا ہے، جب انسان ذہنی طور پرتیار نہ ہو۔