اپولو ہاسپٹل میں ایلڈرلی اپولو جیریاٹرک کلینک کا قیام

حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : اپولو ہاسپٹل نے آج ایلڈرلی کیئر سنٹر اپولو جیریاٹرک کلینک کا جوبلی ہلز ہاسپٹل احاطہ میں آغاز کیا ۔ ممتاز تلگو ڈائرکٹر کرکے وشواناتھ نے اس کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائرکٹر مسز سنگیتا ریڈی کے علاوہ منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر ہری پرساد ، پریسیڈنٹ ڈاکٹر وسنت کمار بھی موجود تھے ۔ سنگیتا ریڈی نے اس موقع پر بتایا کہ وہ اس کلینک کے قیام پر کافی خوش ہیں ۔ کیوں کہ کلینک میں ٹریٹمنٹ پروٹوکل اور صحت سے متعلق دیگر آلات کے ذریعہ علاج کی کافی سہولت ہے ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ اپولو ہاسپٹلس کا یہ پہلا جیریاٹرک کلینک ہے ۔ مستقبل قریب میں اس طرح کا کلینک چینائی میں بھی قائم کیا جائے گا ۔۔