اپل مسلم میناریٹی پیس اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن کا آج اجلاس

حیدرآباد ۔ 28 ۔ نومبر : ( راست ) : اپل میں مسلم میناریٹی پیس اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن اپل رنگاریڈی کے نام سے کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اپل کے تقریبا بستیوں سے نمائندگی کی گئی ہے ۔ اس اسوسی ایشن کا ابتدائی جلسہ 29 نومبر بروز اتوار شام 5 بجے مقرر کیا گیا ہے ۔ اور جلسہ کے مہمان خصوصی الحاج محمود علی نائب وزیر اعلی اور سی ایچ ملا ریڈی ممبر آف پارلیمنٹ اور الحاج عابد رسول خاں میناریٹی کمیشن چیرمین ریاست تلنگانہ و آندھرا ، جناب این وی ایس ایس پربھاکر ایم ایل اے حلقہ اپل جلسہ میں شرکت کریں گے ۔۔