روم ۔27مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) اٹلی میں ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجہ میں 2 افراد موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق شمالی علاقے میں حادثہ اس وقت پیش آیاجب ایک مسافر ٹرین ریلوے کراسنگ پر پھنسے ٹرک سے ٹکراگئی اور اس کے نتیجہ میں اس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ۔