اٹلی میں داعش طرز کے حملوںکی منصوبہ بندی کرنے والے دو افراد گرفتار

روم ۔ 22 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کی پولیس نیدو افرادکو اسلامک اسٹیٹ گروپ (داعش) کی مدد اور اس ملک میں حملوں کی سازش کے شبہ میں دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ تیونس  اور پاکستان کے ان دو افراد نے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کھولا تھا جس میں دستی تحریر پر مبنی دھمکی آمیز پیامات پوسٹ کیا تھا ۔ ان دونوں کو روم کے کولوٹیم اور روم کے دومو میں واقع اطالوی یادگاروں کے درمیان دکھایا گیا تھا۔ انہوں نے اطالوی ، فرانسیسی اور عربی زبانوں میں تحریر کردہ پیام میں کہا تھاکہ ’’ہم تمہاری سڑکوں پر ہیں۔ ہم ہر طرف ہیں۔ ہم اپنے نشانوں کی شناخت کرچکے ہیں اور مناسب موقع کی تلاش میں ہیں‘‘۔ اطالوی استغاثہ ماؤریزیو رومانیلی نے تاہم کہا کہ ان یادگار مقامات کو کوئیخطرہ لاحق نہیں ہے ۔ یہ دونوں افراد ہیں۔ سرشیا میں ہیں اور منصوبہ پر عمل نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد نے انٹرنیٹ سے بم سازی کے طریقہ اور آن لائین شناخت  کی تبدیلی کے بارے میں کچھ مواد بھی ڈاؤن لوڈ کیا تھا۔