اٹلی میں بارش سے متعدد علاقے زیر آب

روم۔ 16؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ اٹلی میں موسلادھار بارش سے متعدد علاقے زیر آب آگئے جب کہ ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی کو نقصان پہنچا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارہ کے مطابق جنوب مشرقی علاقہ لیگوریا میں ایک ماہ سے جاری شدید بارش کے بعد سڑکیں اور نشیبی آبادیاں زیر آب آگئیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف حادثات میں اب تک 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ایک 67 سالہ شخص لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ مقامی افراد کو سیلابی صورتِ حال کی وجہ سے گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے جب کہ انتظامیہ کی جانب سے علاقہ میں ایمرجنسی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔ اٹلی نہروں سے مربوط ملک ہے۔ اس کے دارالحکومت وینس کو تو ’’نہروں کا شہر‘‘ ہی کہا جاتا ہے۔ عوام نقل و حرکت کے لئے عام طور پر اسی طرح کشتیاں استعمال کرتے ہیں، جیسا کہ دیگر ممالک میں سرکاری بسیں اور لوکل ٹرینیں زیر استعمال ہیں۔